رسائی کے لنکس

بارش کے دوران پیرس اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

فرانس میں پیرس اولمپکس 2024 کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعے کو منعقد ہوئی۔ ماضی کی اولمپکس تقریبات کے مقابلے میں پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب اس لیے بھی مختلف تھی کہ اسے کسی اسٹیڈیم کے بجائے دریائے سین کے پانیوں پر منعقد کیا گیا تھا۔ مختلف ممالک کے ایتھلیٹس نے کشتیوں میں سوار ہو کر دریائے سین پر گزر کر پریڈ کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران پیرس میں شدید بارش بھی ہوئی جس کی وجہ سے شائقین، پرفارمرز اور ایتھلیٹس کو برساتی پہننا پڑیں اور چھتری کے نیچے کھڑا ہونا پڑا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے رہنماؤں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ پیرس اولمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔ ایونٹ کی تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔


XS
SM
MD
LG