پاکستان میں کسی غریب کی اوطاق ہو یا امیرکی چوپال، پشاور کے قہوہ خانے ہوں یا کوئٹہ کی چینکیں۔۔خیبر پختو نخواہ کے ڈیروں سے لیکر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے جدید بنگلوں تک ہر محفل اور ہر تقریب کی جان ’چائے‘ ہوتی ہے۔ چائے کی اسی اہمیت کے پیش نظر کراچی میں پچھلے تین دنوں تک تاریخی فرئیر ہال کے لان میں ’ٹی فیسٹیول‘ منایا گیا۔
فیسٹیول میں چائے کے لگ بھگ تمام ہی برانڈز موجود تھے اور ان سے بڑھ کر پیش کی گئی تھیں چائے کی وہ قسمیں جنہیں آپ ایک سانس اور ایک ’ردم‘ میں ادا بھی نہیں کرسکتے۔۔۔
پیش ہیں اسی مزیدار فیسٹیول کی کچھ تصویری جھلکیاں ۔۔خاص آپ کے لئے