رسائی کے لنکس

مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں ہے۔

10:23 4.3.2024

چینی صدر کی شہباز شریف کو مبارک باد

چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اتوار کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے بعد شہباز شریف کی کامیابی پر چینی صدر کا بیان سامنے آیا۔

10:14 4.3.2024

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر کے قریب چھاپہ

تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر کے قریب پولیس کا چھاپہ مارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

محمود خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل عبد الرحیم زیارت وال کا کہنا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین کے گھر پر ایسے وقت میں چھاپہ مارا گیا ہے جب وہ صدر کے کے لیے ہونے والے الیکشن میں امیدوار ہیں۔

انہوں نے اس چھاپے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کے ترجمان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔ انتظامیہ نے ایک پانچ کنال کا پلاٹ واگزار کرنے کے چھاپہ مارا تھا جہاں ایک شخص نے مزاحمت کی جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کے بقول گرفتار شخص محمود خان اچکزئی کے سیکیورٹی عملے میں شامل ہیں۔

09:49 4.3.2024

شہباز شریف وزرتِ عظمیٰ کا حلف آج اٹھائیں گے

پاکستان کے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں ہو گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایوانِ صدر میں نومنتخب وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب اتوار کو قومی اسمبلی سے ہوا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف 201 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیے گئے جب کہ ان کے مدِ مقابل تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔

شہباز شریف کو پیپلز پارٹی پاکستان (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ (ق)، استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور مسلم لیگ (ضیا) کی حمایت حاصل ہے۔


09:48 4.3.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG