18:41
2.3.2024
سینیٹ آف پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد جمع
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر بہرا مند تنگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ایکس، انسٹا گرام اور یوٹیوپ پر پابندی لگانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔
سینیٹ نے بہرامند تنگی کی قرارداد پیر کو سینیٹ کے ہونے والے اجلاس میں زیرِ غور لانے کے لیے ایجنڈے میں شامل کر دی ہے۔
سینیٹ کے ایجنڈا نمبر 32 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ خیبرپختونخوا سے منتخب سینیٹر بہرامند تنگی کی قرارداد کو زیرِ غور لانے اور منظور یا مسترد کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جعلی قیادت کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لہذٰا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جائے۔