رسائی کے لنکس

پرنس ہیری اپنے بچوں کو اپنے وطن نہیں لے جانا چاہتے


شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل (فائل فوٹو)
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل (فائل فوٹو)

برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کے وکلا نے جمعے کے روز امریکی عدالت کو بتایا کہ پرنس اپنے بچوں کو اپنے وطن نہیں لے جانا چاہتے، کیونکہ ان کےلیے وہ محفوظ نہیں ہے۔

ہیری نے برطانوی حکومت کے اس انکار کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے کہ جب وہ برطانیہ آتے ہیں تو وہ اپنے بچوں کی حفاظت کےلیے پولیس کو ذاتی طور پر ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔

ان کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ پرنس اپنے بچوں ،تین سالہ آرچی اور آٹھ ماہ کی لیلیبٹ کو امریکہ سے اپنے وطن کی سیر کےلیے لے جانا چاہتے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کی پولیس کی حفاظت کے بغیر یہ سفر بہت خطرناک ہو گا ۔

ہیری نے جو اپنی بیوی ،میگن کے ساتھ ،سانتا باربرا کیلیفورنیا میں رہتے ہیں، جمعے کی ابتدائی سماعت میں شرکت نہیں کی۔عدالت نے دونوں جانب کی درخواستوں کو سنا ،لیکن کچھ قانونی دستاویزت کو ظاہر نہیں کیا۔

برطانوی شاہی خاندان کے افراد کو پولیس تحفظ فراہم ہوتا ہے،لیکن ہیری نے یہ حق اس وقت کھو دیا جب انہوں نے اور میگن نے شاہی مراعات چھوڑ دیں اور سن 2020ء میں امریکہ منتقل ہو گئے۔جوڑے کا کہنا تھا کہ برطانوی میڈیا کی بےجا مداخلت اور نسل پرستانہ رویہّ ناقابل برداشت ہوتا جا رہا تھا ،جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

ہیری ،جنہیں ڈیوک آف سسکس بھی کہا جاتا ہے ،چاہتے ہیں کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے اخراجات خود ادا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ان کی پرائیویٹ سیکیورٹی کو ملک سے باہر مناسب اختیارات حاصل نہیں ہیں ،یا برطانوی انٹیلیجنس کی اطلاعات تک رسائی نہیں ہے۔

لندن کی اعلیٰ عدالت میں سماعت کے دوران ہیری کی وکیل،شہید فاطمہ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری جب برطانیہ میں ہوں تو جو سیکیورٹی انہیں دی جاتی ہے اس سے وہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہیری اپنے دوستوں اور اپنے خاندان والوں سے ملنے اور ان خیراتی اداروں کی مدد کے لیے جو ان کے دل کے بہت قریب ہیں ،وطن آنا چاہتے ہیں ۔یہ ،بہرحال ، ان کا گھر ہے جو ہمیشہ رہے گا۔

برطانوی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل ،رابرٹ پالمر نے ہیری کے دعوے کو ناقابل بحث اور ناقابل غور قرار دیا ۔پالمر نے ایک تحریری درخواست میں کہا کہ ہیری کی پولیس سیکیورٹی کی ادائیگی خود ادا کرنے کی پیشکش بلاجواز ہے ،کیونکہ ذاتی تحفظ کےلیے پولیس سیکیورٹی نجی ادائیگی کی بنیاد پر نہیں ہوتی۔

XS
SM
MD
LG