بالی وڈ کی ’بدیسی گرل‘ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ میں بھارت اور ہندی سینما کے روایتی امیج کو بدلنا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لئے نت نئے کرداروں کا انتخاب ان کی اولین ترجیح ہے۔
’مس ورلڈ‘ کے ٹائٹل جیتنے سے لے کر بالی وڈ کی میگا اسٹار بننے تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی 31سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنے کیرئیر میں جہاں گلیمرس رول کئے وہیں ’برفی‘ میں آٹسٹک کی مریض لڑکی کا کردار بھی نہایت مہارت اور خوبی سے ادا کرکے بالی وڈ کی ورسٹائل اور ٹیلنٹڈ اداکاروں کی لسٹ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ اسی لئے، شاہ رخ خان سے لیکر رہتک روشن اور رنبیر کپور تک۔۔ سب نے ہی پریانکا کو اپنی ہیروئن کے طور پر پسند کیا اور ہٹ فلمیں دیں۔
’ڈان‘، ’کرش‘، ’برفی‘ یہ تو صرف چند میگا ہٹ فلمیں ہیں جو پریانکا نے اپنے نام کیں، لیکن ان کی کامیابیوں کی فہرست بہت لمبی ہے۔ یہ کامیابیاں پلیٹ میں رکھ کر پریانکا کو نہیں ملیں بلکہ ان کو حاصل کرنے کے لئے پریانکا نے سخت محنت کی ہے، اور بقول ان کے، غلطیوں سے سیکھا ہے۔
بالی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب پریانکا پوری طرح تیار ہیں ہالی وڈ میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے اور ساتھ ہی ساتھ بالی وڈ اور بھارت کو ایک نئے اور مختلف انداز میں متعارف کرانے کے لئے۔
خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ سے بات چیت کے دوران پریانکا نے ہلکے پھلکے موڈ میں اپنے پروفیشنل کیرئیر اور ہندی سینما کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمانہ بہت بدل گیا ہے۔ بھارت میں ہم ہاتھیوں پر سفر نہیں کرتے اور نہ ہی سڑکوں کے کنارے آپ کو سپیرے نظر آئیں گے۔ بھارت اور بالی وڈ اب روایت اور جدت کا امتزاج ہے۔
پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ڈزنی کی گلوبل ایڈونچر فلم ’پلینز‘ میں کام کرکے ہالی وڈ میں قدم رکھ دیا۔ فلم کے بارے میں پریانکا کا کہنا ہے کہ یہ ایک گلوبل پروجیکٹ ہے جس میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے کیریکٹرز شامل ہیں۔ بچے اس فلم میں دیکھ پائیں گے کہ دنیا کتنے الگ اور بہت کلچر ہیں اور مختلف لوگ بستے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم سے پہلے پریانکا نے ہالی وڈ میں جو انٹری دی وہ بطور گلوکار تھی۔ ان کا پہلا سنگل ’ایکزوٹک‘ ہے جس میں ریپر پٹ بل بھی شامل ہیں، ریلیز ہوچکا ہے اور ان کے اس میوزک البم کا حصہ ہے جس کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا۔
پریانکا آج کل انڈین اولمپک باکسنگ چیمپین میری کوم پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ پریانکا کہتی ہیں کہ یہ اب تک کی گئی فلموں میں سب سے زیادہ مشکل فلم ہے۔
’میری کوم قومی آئیکون ہیں۔ وہ پانچ بار ورلڈ چیمپئین رہ چکی ہیں۔ اولمپک میڈل جیت چکی ہیں اور تین بچوں کی ماں ہیں۔ ان کی زندگی کی کہانی کمال کی ہے۔‘
پریانکا کا بطور اداکارہ اور گلوکارہ پروفیشنل سفر کامیابی سے جاری ہے جو بالی وڈ سے ہالی وڈ تک پھیل گیا ہے اور اس بات کو وہ بھارت کے امیج کو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔