کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور بھی مسافروں کی طرح کئی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہیں جہاں ایک جانب ٹریفک جام جھیلنا پڑتا ہے، وہیں ان کا شکوہ ہے کہ سی این جی اور چنگ چی رکشوں کے باعث عوام نے بسوں میں سفر کرنا کم کردیا ہے۔ عام افراد اب چنگ چی کی سواری کو ترجیح دیتے ہیں جس سے بسوں کی کمائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ساتھ ہی سی این جی کی بندش سے بھی ان بسوں کے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی کی اکثر سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں جن پر بسوں میں سفر ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔