کراچی ۔۔۔ بالی وڈ کے میگا ڈائریکٹرز میں شامل سنجے لیلا بنسالی کی نئی فلم ’رام لیلا‘ 15نومبر کو ریلیز ہوگی، لیکن اس کے چرچے ابھی سے سب کی زبان پر ہیں۔
فلم کے اب تک کے ریلیز ہونے والے گانے دیکھ کر فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’رام لیلا‘ باکس آفس پر ہٹ رہے گی جس کی دو بڑی وجوہات میں سے ایک انٹرٹینمنٹ سے بھرپور گانے ہیں تو دوسری وجہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی نئی رومینٹک جوڑی ہے ۔۔جو فلم کی نمائش سے پہلے ہی عوام کو بھا گئی ہے۔
فلم ’رام لیلا‘ میں رنویر سنگھ پر پکچرائز ہونے والے گانے ’رام جی کی چال‘ کی ویڈیو کیا ریلیز ہوئی۔ رنویر کے نئے ’لکس‘ اور ’اسٹائل‘ نے لڑکیوں کو دیوانہ بنا دیا۔ اب دپیکا پڈکون پر فلمایا جانے والا گانا ’نگاڑا سنگ ڈھول‘ ریلیز ہوا ہے تو اس نے بھی سب جگہ دھوم مچا دی ہے۔
بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈکون اپنے روایتی ماڈرن اینڈ گلیمرس اسٹائل سے ہٹ کر مشرقی روپ میں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔
انتہائی رنگا رنگ سیٹ اور بہت سے جونیئر آرٹسٹس کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر گجرات کا روایتی ’گربا‘ ڈانس کرتی دپیکا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بطور ایکٹریس ان کی کارکردگی دن بدن نکھرتی جا رہی ہے اور وہ ہر کردار میں خو د کو آسانی سے ڈھال لیتی ہیں۔
سرخ رنگ کے گھاگھرے اور چولی میں گربا کے اسٹیپس کو مہارت سے کرتی دپیکا پڈکون کا یہ گانا ہندو برادری کے تہوار’نوراتری‘ کے موقع کی مناسبت سے ریلیز کیا گیا ہے۔
گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا میوزک خود سنجے لیلا بنسالی نے تیار کیا ہے، جبکہ انرجی سے بھرپور ’نگاڑا سنگ ڈھول‘ کو خوبصورتی اور مہارت سے گانے والے سنگرز ہیں شریا گوشال اور عثمان میر۔