No media source currently available
کسی بھی بحران کے نتیجہ میں سب سے زیادہ غریب، بیمار اور بزرگ افراد متاثر ہوتے ہیں۔ امریکہ میں بھی کرونا وائرس نے غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے میں واشنگٹن ڈی سی کا ڈریم سینٹر مخیر حضرات اور اداروں کی مدد سے بھوکوں کا پیٹ بھر رہا ہے۔