عالمی عدالتِ انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ مظالم کے خلاف مدعی ملک گیمبیا کی درخواست پر اپنے عبوری فیصلے میں میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے 17 رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ جج عبدالقوی احمد یوسف نے پڑھ کر سنایا۔