روس نے جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق کیف میں روسی میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ روس نے فروری 2022 میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ روس اس کارروائی کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتا ہے۔ اس جنگ میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں۔