بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہفتے کو بھی ملک بھر میں تمام اسکول اور کالجز بند رہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 42 ڈگری یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی حالیہ لہر نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید ایک ہفتے گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ کو ہزاروں شہریوں نے مساجد اور کھیتوں میں جمع ہو کر بارش کے لیے نمازِ استسقا ادا کی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش ان ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔