کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پیر کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے 'پول – اے ' کے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 304 رنز کا ہدف دیا۔
لیکن اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 184 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔
اسکاٹ لینڈ نے ہمش گارڈنر کی جگہ فریڈی کول مین اور روب ٹیلر کی جگہ السڈیر ایوانز کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
انگلینڈ کو اپنے پہلے پول میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا کے ہاتھوں 111 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ انگلش ٹیم اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ سے آٹھ وکٹوں سے ہار گئی تھی۔
اسکاٹ لینڈ نے اپنا پہلا 'پول' میچ نیوزی لینڈ کےخلاف کھیلا تھا جس میں اسے تین وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔