شاہ رخ خان کی آنے والی فلم را۔ون کے چرچے گلی گلی سنائی دے رہے ہیں خاص کر جب سے اس فلم کے دو گانے ہٹ ہوئے ہیں۔ "چھمک چھلو" اور" دل دارا" ۔ اس فلم کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ یہ موجودہ وقت کی سب سے مہنگی فلم ہے جس پر ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔یہ تمام پیسہ شاہ رخ خان کا ہے ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی حالیہ فلم " باڈی گارڈ " نے اب تک ڈیڑھ ارب روپے کا بزنس کیا ہے جبکہ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔ایسی صورت میں شاہ رخ خان کی ہر ممکن کوشش یہی ہے کہ فلم ڈھائی ارب روپے سے زیادہ کا منافع دے۔ بس یہی سوچ آج کل انہیں پریشان کئے ہوئے ہے۔
شاہ رخ خان فلم کی پروموشن کے لئے شہر شہر کے دورے پر ہیں ۔ ایک ہی ہفتے میں انہیں کئی کئی شہروں کا دورہ کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ان کی مصروفیت انتہائی حد تک بڑھ گئی ہے۔شاہ رخ فلم کے پریمیئر کے موقع پر بیرون ملک بھی جائیں گے ۔
ادھرسنسر بورڈ نے فلم کو پاس کردیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فلم نمائش کے لیے بالکل تیار ہے تاہم اس کی پہلے سے طے شدہ ریلیز کی تاریخ 28اکتوبر ہے۔ فلم کے ہیروخود شاہ رخ خان ہیں جبکہ باقی کاسٹ میں کرینہ کپور، پریا نکا چوپڑا، رجنی کانت اور سنجے دت شامل ہیں۔
فلمی پنڈتوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ چونکہ بھارت میں ان دنوں دسہرے اور دیوالی کی چھٹیاں ہونے والی ہیں لہذا فلم کو پوری طرح بزنس کرنے کا موقع ملے گااور ہوسکتا ہے کہ فلم بزنس کے معاملے میں باقی ہم عصر فلموں کا ریکارڈ توڑ دے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1