افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے پر بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند ملکی و غیر ملکی باشندوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کی سی صورتِ حال ہے۔ سیکڑوں افغان شہری ملک چھوڑنے کے لیے ایئرپورٹ پر جمع ہیں۔ طالبان کابل ایئرپورٹ کے باہر کھڑے ہیں البتہ ایئرپورٹ کا انتظام امریکی فوج کے پاس ہے۔ طالبان نے اتوار کو کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور افغان صدر اشرف غنی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔