رسائی کے لنکس

امریکہ: جنوب مشرقی ریاستیں برفباری کی لپیٹ میں


برفانی طوفان ریاست ٹیکساس سے شمالی اور جنوبی کیرولینا تک پھیلا تھا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ برفانی طوفان امریکہ کی وسطی اٹلانٹک ریاستوں تک پھیل جائے گا۔

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں بُدھ کے روز شدید برفباری ہوئی جس کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی اور صبح کے وقت سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

برفانی طوفان ریاست ٹیکساس سے شمالی اور جنوبی کیرولینا تک پھیلا تھا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ برفانی طوفان امریکہ کی وسط اٹلانٹک ریاستوں تک پھیل جائے گا۔

امریکی محکمہ ِموسمیات سے منسلک روجر ایڈورڈز کہتے ہیں کہ، ’یہ بہت حیران کن بات ہے کہ امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں اتنی شدت کا برفانی طوفان آئے‘۔

امریکی محکمہ ِ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان اور برف جم جانے کے بعد سے ریاست مسسی سپی میں دو اموات جبکہ ریاست ٹیکساس میں تین اموات پیش آئی ہیں۔

برفانی طوفان کی وجہ سے امریکہ بھر میں 2,700 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ امریکی ریاست جارجیا میں بدھ کے روز ایک انچ تک برفباری کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG