دنیا کے مختلف ممالک میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کے باعث ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہر شے نے سفید چار اوڑھ لی ہو۔ البتہ سیاح اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
مختلف ممالک میں برف باری، سردی نے دستک دے دی

1
برطانیہ میں منگل کو موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

2
برف باری کے باعث برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں چاروں طرف سفیدی چھائی ہوئی ہے۔

3
یورپ کے دیگر ممالک کی طرح جنگ زدہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں برف باری کے بعد ہر چیز کو برف نے ڈھانپ لیا ہے۔

4
روس کے وکٹری اسکوائر نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔