پاکستان کو سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ سے دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لیے 148 رنز درکار تھے جب کہ اس نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا کر فتح سمیٹی اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جب کہ جنوبی افریقہ نے 301 رنز بنا کر پاکستان پر 90 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم 237 رنز بنا کر 147 رنز کی برتری حاصل کر سکی تھی۔ جنوبی افریقہ نے 150 رنز بنا کر دو وکٹوں کے ساتھ فتح سمیٹی۔
پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست

1
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس میں سب سے نمایاں کامران غلام تھے جنہوں نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 54 رنزاسکور کیے۔

2
پاکستان کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے 61 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

3
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 301 رنز میں 89 رنز کے ساتھ ایڈن مارکرم نمایاں بلے باز رہے۔

4
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کے خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کی تھی۔ دوسری اننگز میں انہوں نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔