سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین سے دو سرکاری عمارتوں صدارتی محل اور وزیرِ اعظم آفس سے قبضہ چھڑانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق بدھ کو ہزاروں مظاہرین نے وزیرِاعظم رنیل وکرما سنگھے کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا اور وہ آفس میں داخل ہوگئے تھے۔ اس دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے دوران جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ملک کے قائم مقام صدر نے اس ریاستی عمارتوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی کہ ''احکامات پر عمل کرنے کے لیے جو ضروری اقدامات ہوں وہ کیے جائیں۔'' وزیرِ اعظم آفس پر دھاوے سے قبل گزشتہ ہفتے مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد بدھ کو صدر گوتابایا راجاپکسے مالدیپ فرار ہو گئے تھے۔ سری لنکا میں احتجاج کے حوالے سے مزید تصاویر دیکھیے اس فوٹو گیلری میں۔