رسائی کے لنکس

مستونگ دھماکہ، بلوچستان میں تیسرے دن بھی ہڑتال

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دو دن قبل ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد اموات کی تعداد 60 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں تین دن سے شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی جاری ہے۔ سوگ کے اعلان پر اتوار کو بھی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے۔ ہڑتال کی کال اتحادِ اہلسنت بلوچستان کی جانب سے دی گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہیں۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG