بھارت کی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ نئی دہلی، کولکتہ، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں مرد و خواتین نے مظاہرے کیے۔ اس دوران بڑی تعداد میں خواتین نے برقع اور حجاب پہنا ہوا تھا۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حکومت طلبہ کی توہین کرنا بند نہیں کردیتی۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں کالج جانے والی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا معاملہ اب مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ریاست میں مذہبی فسادات کے خدشے کے پیشِ نظر تمام کالجز کو پہلے ہی تین روز کے لیے بند کردیا ہے۔
بھارت میں حجاب تنازع پر مختلف شہروں میں احتجاج

9
حجاب پر پابندی کے خلاف پاکستان سمیت بھارت کی کئی معروف شخصیات کی جانب سے مختلف ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

10
ظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حکومت ان کی توہین کرنا بند نہیں کرے گی۔

11
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق واپس لینا چاہتے ہیں جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔