ایران نے کہاہے کہ اس کے دوبحری جنگی جہاز سوڈان پہنچ گئے ہیں، جب کہ اس سے کئی دن پہلے سوڈان نے اسرائیلی طیاروں پر دارالحکومت خرطوم میں واقع ایک اسلحہ ساز فیکٹری پر بم برسانے کا الزام عائد کیا تھا۔
ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے کہاہے کہ ایک تباہ کن اور ایک ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز ، سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیر کو سوڈان پہنچے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحری جہاز امن اوردوستی کا پیغام لے کرگئے ہیں۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے کہاہے کہ اپنے اس دورے میں ایرانی بحری جہازوں کے کمانڈر سوڈان کی نیوی کے اپنے ہم منصب عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔
گذشتہ ہفتے سوڈان کی حکومت نے اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ اس نے خرطوم میں واقع ہتھیاروں کی ایک فیکٹری پر اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ حملہ کیا تھا۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ مبینہ بمباری کا مقصد سوڈان کی فوجی صلاحیت کو نقصان پہنچانا تھا۔
اسرائیل کی فوج نے سوڈان کے الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اس سے قبل اسرائیل سوڈان پر فلسطینی عسکریت پسندوں کی مدد کاالزام لگاچکاہے۔
سوڈان ماضی میں اسرائیل پر حملوں کے کئی الزام عائد کرچکاہے جن میں 2009 میں ایک فوجی قافلے پر فضائی حملے کا الزام بھی شامل ہے جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔