بالی وڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ممبئی کی فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے ایک مختصر دورانیے کی فلم سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔
انڈین ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق مختصر فلم کا نام 'دی گرے پارٹ آف بلیو' ہے۔ سوشل میڈیا پر سہانا کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے فلم انڈسٹری میں موجود ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ وہ ایک فنکارہ کی طرح فلموں میں آنے کے لیے جدوجہد کے دور سے گزر رہی ہیں۔
سہانا خان نے آرڈہلی کالج سے گریجویشن کی ہے اور ان دنوں نیو یارک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔
فلم 'دی گرے پارٹ آف بلیو' میں بھی یہی دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی جو شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیت کے ہاں پیدا ہوئی اور پرورش پائی۔ اسے بھی فلموں میں اپنا نام کمانے کے لیے عام لوگوں کی طرح محنت کرنا پڑتی ہے اور خاصے تجربات کے بعد ہی منزل ان کے ہاتھ آتی ہے۔
فلم میں سہانا کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو اپنے بوائے فرینڈ کو اس کے والدین سے ملانے کی منتظر ہے۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اگرچہ ان کی زندگی میں اداکاری سانس کی طرح ساتھ ساتھ ہے لیکن پھر بھی انہیں بڑے مشق کی ضرورت ہے۔
سہانا نے ایک نوجوان بالغ لڑکی 'سینڈی' کے کردار پر مضمون لکھا جو اس لڑکے کو کو اپنے والدین سے ملانے کے منتظر ہے جس سے وہ محبت کرتی ہے۔
مختصر فلم میں صرف دو کردارسینڈی اور اس کا دوست رابن گونیلا دکھائے گئے ہیں۔
قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ سہانا نے فلم میں اپنی اداکاری اور ایکسپریشنز کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ نئے نقطہ نظر کے ساتھ بڑی فلموں میں کام کرنے کی بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔