رسائی کے لنکس

شام: معاذ الخطیب حزب مخالف کے سربراہ منتخب


حزب مخالف کے سربراہ معاذ الخطیب
حزب مخالف کے سربراہ معاذ الخطیب

معاذ الخطیب شام کے دارالحکومت دمشق کی امیہ مسجد کے سابق امام ہیں اور ملک سے باہر جانے سے قبل انھیں صدر بشار الاسد پر تنقید کی پاداش میں کئی مرتبہ قید بھی کیا گیا تھا۔

شام میں حزب مخالف کے گروہوں نے ایک اعتدال پسند عالم دین معاذ الخطیب کو اپنا سربراہ منتخب کیا ہے جو اب صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خلاف اپوزیشن کی قیادت کریں گے۔

الخطیب شام کے دارالحکومت دمشق کی امیہ مسجد کے سابق امام ہیں اور ملک سے باہر جانے سے قبل انھیں صدر بشار الاسد پر تنقید کی پاداش میں کئی مرتبہ قید بھی کیا گیا تھا۔

قطر کے دارالحکومت دوہا میں ہونے والے اجلاس میں ایک معروف کاروباری شخصیت ریاد سیف اور حقوق نسواں کی سرگرم کارکن سہیر العتاشی کو حزب اختلاف کے گروپ کے نائب صدور کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

سیف ریاد نے شام کے اندر اور باہر شامی حکومت کے خلاف مشترکہ اتحاد کے قیام کی تجویز دی تھی۔ صدر الاسد کے مخالف گروپوں پر امریکی سفارت کاروں اور قطر کے عہدیداروں کی طرف سے دباؤ تھا کہ وہ متحدہ ہوں۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مشترکہ اپوزیشن گروپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کے ساتھ مل کر شام سے صدر اسد کے ’خونی دور‘ کے خاتمے اور پرامن شام کے مستقبل کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG