ترکی کی سرحد کے قریب واقع شام کے علاقے کوبانی میں کرد ملیشیا اور دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اُدھر امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ ترکی نے عراق اور شام میں ’دولت اسلامیہ‘ کے خلاف لڑائی میں امریکہ اور اتحادی فورسز کو ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
کوبانی میں شدید لڑائی

5
دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے گذشتہ مہینوں کے دوران عراق و شام کے بہت سے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

6
ترکی نے عراق اور شام میں ’دولت اسلامیہ‘ کے خلاف لڑائی میں امریکہ اور اتحادی فورسز کو ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

7
ترکی نے دولتِ اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ اپنی سرحد پر ٹینک کھڑے کر دیے ہیں۔

8
کوبانی میں جاری جنگ کی وجہ سے کرد شامی باشندے ترکی کے کیمپ میں موجود ہیں۔