افغانستان میں طالبان حکومت کو آئندہ ماہ ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی سالانہ رپورٹ میں ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ وی او اے افغان سروس کے احمد اللہ ارچوال کہتے ہیں کہ اس رپورٹ سے طالبان پر دباو بڑھے گا۔