پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اُمور خارجہ طارق فاطمی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معاہدوں کی مفاہمت کی یاداشتوں پر گزشتہ ایک سال سے کام ہو رہا تھا اور اُن کے بقول صدر ژی جنپنگ کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے اُن معاہدوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔