ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’گنیش چتورتھی‘ کی دس روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ تہوار ہاتھی سے مشابہت رکھنے والے بھگوان گنیش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ عمومی طور پر اس تہوار میں بھگوان گنیش کی مورتی اور تصاویر کی دس دن تک پوجا کی جاتی ہے اور پھر ان کو دریا یا نہر میں بہا دیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ ان کو اپنے گھروں میں بھی رکھتے ہیں۔ رواں برس بھارتی خلائی مشن کے چاند پر پہنچنے میں کامیابی کی خوشی میں چندریان راکٹ کے ماڈل میں بھی بھگوان گنیش کی مورتیاں بنائی گئی ہیں۔ بالی وڈ کے اسٹارز بھی بھگوان گنیش کی پوجا کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگا رہے ہیں۔