رسائی کے لنکس

امریکہ میں 'تھینکس گیونگ' کی رونقیں

امریکہ میں ہر سال نومبر کے چوتھے جمعرات کو تھینکس گیونگ یا یوم تشکر منایا جاتا ہے، یہ وہ دن ہے جب امریکی اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ اکٹھے ہو کر خصوصی دعوت کا اہتمام کرتے ہیں اور زندگی کی نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اس تہوار کو امریکی معاشرے میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔ زیادہ تر امریکی اس موقع کو اپنے خاندان اور عزیز و اقارب سے ملنے، ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے اور مل بیٹھ کر کھانا کھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔ تھینکس گیونگ کی تعطیل میں امریکی بڑے پیمانے پر سفر کرتے ہیں اور شاہراہوں پر گاڑیوں کی خوب بھیٹر بھاڑ کے مناظرعام دکھائی دیتے ہیں۔ اس خصوصی تہوار کے کھانوں میں میز پر مرکزی حیثیت مرغی کی طرح کے پرندے 'ٹرکی' کو حاصل ہوتی ہے اور امریکہ بھر میں لاکھوں ٹرکی قربان کیے جاتے ہیں۔


XS
SM
MD
LG