رسائی کے لنکس

دریائے ستلج میں سیلاب، پنجاب کے درجنوں دیہات متاثر

دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث پاکستان کے صوبہ پنجاب کے درجنوں دیہات زیر آب آنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی بستیوں میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی بہاولپور کے نواحی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق دریائے ستلج میں سیلاب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں ہزاروں ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری۔


XS
SM
MD
LG