تاؤتے: کرونا کے چنگل میں پھنسے بھارتیوں کے لیے ایک اور مشکل
بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان 'تاؤتے' نے بھارت کی مغربی ریاستوں کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کافی تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں اور وبا سے متاثرہ افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔