رسائی کے لنکس

دہلی میں شدید گرمی کے بعد تباہ کن بارشیں

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے نواح میں گرمی کی شدید لہر کے بعد ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد مختلف واقعات میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور دیگر معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی شدید بارش کے باعث دہلی ایئرپورٹ کے ایک ٹرمینل کی چھت گرنے سے پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات نے دہلی میں منگل دو جولائی تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ ہی شمال مشرقی ریاستوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔


XS
SM
MD
LG