امریکہ کے سابق صدراور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا کے شہر بٹلر میں اسی مقام پر خطاب کیا ہے جہاں جولائی میں قاتلانہ حملے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ سابق صدر کا خطاب سننے کے لیے بڑی تعداد میں ان کے حامی جمع ہوئے تھے۔ خطاب سے قبل انہوں نے اس فائر فائٹر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جو ان پر قاتلانہ حملے کے دوران اپنے اہلِ خانہ کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ ان کی حمایت کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلائی کمپنی ایکس اسپیس کے مالک ایلون مسک بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس سیاسی اجتماع کے موقعے پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔