سال 2004 میں بحرِ ہند میں آنے والے تباہ کُن سونامی کو آج 20 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت متاثرہ ممالک میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں متاثرہ خاندانوں نے اپنے پیاروں کو یاد کیا۔ 26 دسمبر 2004 کو انڈونیشیا کی ساحلی پٹی پر 9.1 شدت کے زلزلے کے بعد آنے والے سونامی نے انڈونیشیا، سری لنکا، بھارت اور تھائی لینڈ سمیت نو ممالک کو متاثر کیا تھا۔ سونامی کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو لاکھ 26 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔