کراچی —
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں دو اسکولوں کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے۔
جمعرات کو مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غںڈ کے مقام پر نامعلوم شر پسندوں نے دو اسکولوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔
اسکولوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ کئی برس سے اسکولوں کو تباہ کئے جانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں جن میں اکثریت لڑکیوں کے اسکولوں اور پرائمری سطح کے اسکولوں کی ہوتی ہے۔
تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اب تک درجنوں اسکول تباہ کئے جاچکے ہیں جس کے باعث بسنے والے اکثر بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔