رسائی کے لنکس

برطانیہ میں یوکرین کے فوجی اہل کاروں کی تربیت

برطانیہ کے جنوب میں قائم فوجی اڈے میں یوکرین کی فورسز کے اہل کاروں کو جنگی تربیت دی جا رہی ہے۔ برطانوی فوج کے ہمراہ مشقوں میں یوکرین کے اہل کار کو خندق کھود کر اپنے علاقے کا دفاع اور دو بدو لڑائی میں زخمی ہونے والی فوجیوں کے انخلا کی تربیت دی جا رہی ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے فوجی اہل کاروں نے ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ نیٹو ممالک ہتھیار عطیہ کر کے یوکرین تنازعے میں شامل ہو رہے ہیں جب کہ مغرب نے روس کو توڑنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔


XS
SM
MD
LG