طالبان کے حملے، موبائل نیٹ ورکس کی بندش سے تدریسی عمل دشوار
طالبان کی حالیہ پیش قدمی کے بعد افغانستان کے صوبے قندھار میں موبائل فون اور نیٹ ورکس کی سروسز شام چھ سے صبح چار بجے تک بند رہتی ہیں۔ اس صورتِ حال نے طلبہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں گزشتہ برس کرونا وبا کے باعث تعلیم متاثر ہوئی اور اب جنگ کی وجہ سے تدریسی عمل مزید دشوار ہو گیا ہے۔