رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: ناکام مارشل لا کے بعد صدر کے مواخذے کے مطالبات

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر یون سک یول کے اعلان کردہ مارشل لا کو ایوان میں ووٹنگ کے ذریعے منسوخ کر دیا ہے۔ صدر یون نے منگل کو ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس آئین کے تحفظ کے لیے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ مارشل کے نفاذ کا اعلان ہوتے ہی فوجی دستے پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر پہنچے۔ اس موقع پر اراکین بھی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوئے جب کہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچی۔ منگل کی رات گئے پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں کے ذریعے صدر کے مارشل لا کو منسوخ کر دیا۔ مارشل لا کی ناکامی کے بعد ملک میں صدر کے مواخذے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


XS
SM
MD
LG