امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آسکرز یا اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ ’آرگو‘ کو دیا گیا جو ایران میں محصور افراد کی رہائی سے متعلق بنائی گئی تھی۔
85 ویں اکیڈمی یا آسکر ایوارڈز کی اس شاندار تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ امریکہ کی خاتون اول مشل اوباما نے بہترین فلم ’’آرگو‘‘ کے ایوارڈ کا اعلان کیا۔
اُنھوں نے وائٹ ہاؤس سے براہ راست ایک ویڈیو لنک کے ذریعے یہ اعلان کیا اور فلم انڈسٹری کے کام کو سراہا۔
مشل اوباما نے کہا کہ اس سال کی نامزد فلموں نے ’’ہمیں ہنسایا، رولایا اور اس قدر دلچسپ تھیں کہ ہم کھوئے بغیر نہ رہ سکے۔‘‘
فلم ’’آرگو‘‘ کے ڈائریکٹر اور کو پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ جب مشل اوباما نے اعلان کیا تو وہ انھیں اس پر یقین نہیں آیا۔ ’’ یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘‘
آسکر جیتنے والوں کو تقریباً 5800 فلمی صنعت کے پیشہ ور جو اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنسز کے رکن ہیں کی طرف سے منتخب کیا جاتا ہے۔