امریکہ میں صدارتی انتخابات تو ہو گئے مگر ریاست جارجیا سے سینیٹ کی دو نشستوں پر الیکشن ابھی باقی ہے جس پر ملک بھر کی نظر ہے۔ اگر یہ دونوں نشستیں ڈیموکریٹس جیت گئے تو پھر امریکی سینیٹ کا کنٹرول ان کے پاس ہو گا۔ ورنہ ایک بھی سیٹ پر جیت سے اکثریت ایک بار پھر ری پبلکنز کے ہاتھ میں ہو گی۔