رسائی کے لنکس

امریکی اخبارات سے: اردن کے پائلٹ کا سفاکانہ قتل


ایک اردنی شہری مقتول پائلٹ کے پوسٹر کے نزدیک سے گزر رہا ہے
ایک اردنی شہری مقتول پائلٹ کے پوسٹر کے نزدیک سے گزر رہا ہے

اخبار واشنگٹن پوسٹ اور لاس انجلس ٹائم میں شائع مضامین میں زور دیا گیا ہے کہ داعش کے جنگجووں سے ان کی اس تازہ ترین کاروائی کا بدلہ لیا جانا چاہیے

امریکہ کے بیشتراخبارات نے اپنے اداریوں، مضامین اور بلاگز میں داعش کے ہاتھوں اردن کے 26 سالہ پائلٹ کی سفاکانہ ہلاکت اور اس پر آنے والے ردعمل پر توجہ مرکوز کی ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ اور لاس انجلس ٹائم میں شائع مضامین میں زور دیا گیا ہے کہ داعش کے جنگجووں سے ان کی اس تازہ ترین کاروائی کا بدلہ لیا جانا چاہیے اور اس ضمن میں امریکہ اور اردن کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ اپنے ایک مضمون میں بتاتا ہے کہ عراق میں داعش اپنی موت مر رہی ہے اور امریکہ کی معاونت میں عراقی اور کرد فورسز کی فضائی کارروائیوں کے سبب داعش کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

مضمون نگار کا کہنا ہے کہ آئندہ چھ سے 18 ماہ میں داعش کا عراق سے صفایا ہو سکتا ہے لیکن وہاں مکمل امن کے لیے سیاسی استحکام اورشیعہ سنی اتحاد ناگزیر ہے۔

داعش کے علاوہ یوکرین میں روس کی مداخلت بھی آج کے مضامین کا اہم موضوع ہے۔ تفصیل اس آڈیو رپورٹ میں:

امریکی اخبارات سے - چار فروری 2015ء
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:06 0:00

XS
SM
MD
LG