امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے مکمل نتائج ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ 44 ریاستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ چکے ہیں جب کہ چھ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ان ریاستوں میں پینسلوانیا، جارجیا، نارتھ کیرولائنا، ایریزونا، نیواڈا اور الاسکا شامل ہیں۔
امریکی انتخابات: ووٹوں کی گنتی اور احتجاج ساتھ ساتھ

9
ریاست نیواڈا میں بھی ووٹوں کی گنتی اب تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

10
ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے حامیوں کی زیادہ تر توجہ ریاست پینسلوانیا، نیواڈا، نارتھ کیرولائنا اور ایریزونا پر مرکوز ہے جہاں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ کسی بھی امیدوار کی انتخابات میں جیت یا ہار کا دار و مدار اب ان ریاستوں پر ہے۔