رسائی کے لنکس

کٹلری کا شہر وزیر آباد

گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد چُھریاں، چمچ، کانٹے، چاقو اور دیگر کٹلری بنانے کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کی تیار کردہ کٹلری برآمد بھی کی جاتی ہے۔ دریائے چناب کے کنارے قدیم شہر وزیر آباد نے اسلحہ سازی سے کٹلری سازی تک کا سفر کئی دہائیوں میں طے کیا۔ وزیرآباد کی بنیاد نواب وزیر خاں نے رکھی تھی جو شاہ جہاں کے عہد میں لاہور کا صوبے دار تھا۔ رنجیت سنگھ کے دورِ حکومت میں یہاں توپیں بھی بنائی جاتی تھیں۔ برطانوی عہدِ حکومت کے ابتدائی دور میں وزیر آباد میں ایک فوجی چھائونی بھی قائم کی گئی تھی۔ پاکستان میں پریشر کُکر بنانے کا آغاز اسی شہر سے ہوا۔ 'سٹی آف کٹلری' میں داخل ہونے سے پہلے شہر کا تعارف جی ٹی روڈ پر واقع داخلی گول چکر کراتا ہے جس پر چمچ، کانٹا، چُھری، چاقو بطور ماڈل نصب ہیں۔


XS
SM
MD
LG