رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں وہیل مچھلی کے لیے امدادی آپریشن


محکمہ فشریز کے عملے نے لگ بھگ 40 منٹ تک مچھلی کو اس مشکل سے نکالنے کا مشن انجام دیا۔

آسٹریلیا میں امدادی کارکنوں نے جمعرات کو 22 فٹ طویل اس وہیل مچھلی کو آزادی دلانے کا مشن انجام دیا جو 'گولڈ کوسٹ' نامی ساحل کے نزدیک لگائے جانے والے جال میں پھنس گئی تھی۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ فشریز کے عملے نے لگ بھگ 40 منٹ تک مچھلی کو اس مشکل سے نکالنے کا مشن انجام دیا۔

یہ مچھلی 'شارک نیٹس' نامی جال میں پھنسی تھی جس کا مقصد شارک مچھلیوں کو آسٹریلیا کے مصروف ساحلوں سے دور رکھنا ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے یہ جال عوامی ساحلی مقامات سے 500 میٹر دور کھلے سمندر میں لگا رکھے ہیں جو سطحِ سمندر سے لگ بھگ 10 میٹر گہری سمندر کی تہہ تک نصب ہیں۔

اس ویڈیو میں آزادی حاصل کرنے کے بعد وہیل کو تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG