فرانس کے جنوب مغرب میں جنگلات میں لگی آگ مزید شدید ہو گئی ہے جس سے کئی آبادیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ’رائٹرز‘ کے مطابق جرانڈ کے علاقے میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے لگ بھگ ایک ہزار فائرفائٹر مسلسل مصروف ہیں۔ آگ سے لگ بھگ چھ ہزار ایکڑ اراضی پر جنگلات متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اس میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ فرانس بھی یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح ہیٹ ویوو کا شکار ہے جب کہ یہاں خشک سالی بھی شدید ہو گئی ہے۔ اس علاقے میں جولائی میں لگنے والی آگ سے 20 ہزار ایکڑ پر جنگلات متاثر ہوئے تھے جب کہ 40 ہزار لوگ عارضی طور پر گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔