رسائی کے لنکس

امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

امریکہ کی شمالی اور وسطی ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ الینوائے، مشی گن، انڈیانا، نیو یارک اور وسکانسن سمیت دیگر ریاستوں میں خون جما دینے والی سردی سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جمعرات کو برف باری کے سبب ہزاروں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جب کہ سینکڑوں اسکولز بند کر دیے گئے ہیں۔ یو ایس پاور آؤٹیج کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے تقریباً نو لاکھ گھر بجلی سے محروم رہے۔


XS
SM
MD
LG