رسائی کے لنکس

امریکہ، شمال مشرقی ریاستیں پھر برفانی طوفان کی زد میں


ریاست نیو جرسی کے عہدیداروں کے مطابق برفانی طوفانوں سے نمٹنے کے لیے اب تک 60 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

امریکہ کی شُمال مشرقی ریاستیں ایک مرتبہ پھر شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکہ کی شُمال مشرقی ریاستوں کو برف کے طوفان کا سامنا ہے۔

ریاست کنیٹی کٹ میں بُدھ کے روز اب تک تقریباً 8 انچ سے زیادہ برفباری ہو چکی ہے۔

ریاست نیو جرسی کے گورنر نے ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں بُدھ کے روز ایک گھنٹے میں ایک سے دو انچ کے حساب سے برف پڑی۔ برف کی وجہ سے بوسٹن شہر میں سکولوں کو بند کر دیا گیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ریاست نیو جرسی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اِن طوفانوں کی وجہ سے ریاست میں سڑکوں کو صاف کرنے والے نمک کی کمی ہو گئی ہے۔

محکمہ ِموسمیات کے عہدیداروں کے مطابق، ’گذشتہ کچھ عرصے میں آنے والے برفانی طوفانوں کی وجہ سے ہمارے پاس سپلائز کی کمی ہو گئی ہے‘۔

ریاست نیو جرسی کے عہدیداروں کے مطابق اب تک برفانی طوفانوں سے نمٹنے کے لیے 60 ملین ڈالر کی رقم ختم کی جا چکی ہے۔
XS
SM
MD
LG