چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 'ورلڈ روبوٹ کانفرنس' جاری ہے جس میں مختلف ممالک کی ربورٹ بنانے والی 140 کمپنیاں 600 ماڈل پیش کر رہی ہیں۔ ان ماڈلز میں بیشتر انوکھے روبوٹس ہیں۔ ماڈلز میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے چلنے والی گاڑیاں، جانوروں اور کیڑوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی اعضا بھی شامل ہیں۔ یہ نمائش پانچ دن جاری رہے گی۔