رسائی کے لنکس

’یہی ہے زندگی‘ ۔۔ ایک اور روایتی ڈرامہ


ڈرامے میں جویریہ سعود نمایاں ہیں۔ کچھ کرداروں کے نام بہت دلچسپ ہیں جیسے چاند تارا، نین تارا، عالم اور بالم۔ کہانی میں ایک’ حسینہ‘ بھی ہے جو خود کو حسینہ عالم سمجھتی ہے۔ اگرچہ 40 سال کے قریب ہیں، لیکن ان کی سب سے بڑی خواہش شادی ہے۔ مگر شادی ہے کہ ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔

’یہی ہے زندگی‘ پاکستان کے نجی چینل ’ایکسپریس‘ انٹرٹیمنٹ سے شروع ہونے والا نیا ڈرامہ ہے۔ سیریل کی کہانی دو خالہ زاد بہنوں چاند تارا اور نین تارا کی فیملیز کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں ایک ہی محلے میں رہتی ہیں، دونوں ایک دوسرے کی نند بھاوج بھی ہیں۔ دونوں کا بچپن بھی ساتھ ساتھ ہی گزرا ہے۔

کہانی میں پہلا موڑ اس وقت آتا ہے جب ایک بہن ، چاند تارا کا شوہر لاپتہ ہوجاتا اور وہ چالاکی کے ساتھ اپنا مکان فروخت کرکے نین تارا کے گھر آکر رہنے لگتی ہے۔ دونوں بہنوں کے کئی کئی لڑکیاں اور لڑکے ہیں۔ ان میں سے ایک دو کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔ لیکن حالات اور خاندانی چتقلش کے سبب اس محبت کو کئی امتحان دینا پڑتے ہیں مگر پھر بھی قسمت کئی گل کھلاتی ہے۔

ڈرامے میں جویریہ سعود نمایاں ہیں۔ کچھ کرداروں کے نام بہت دلچسپ ہیں جیسے چاند تارا، نین تارا، عالم اور بالم۔ کہانی میں ایک ’حسینہ‘ بھی ہے جو خود کو حسینہ عالم سمجھتی ہے۔ اگرچہ 40 سال کے قریب ہے۔ لیکن، اس کی سب سے بڑی خواہش شادی ہے مگر شادی ہے کہ ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔

روایتی کہانی کے تانے بانے ایک کے بعد ایک شادی کے کبھی جڑتے اور کبھی بکھرتے رشتوں کو لیکر بنے گئے ہیں، اس لئے کہانی میں خاصا الجھاوٴ ہے۔ کرداروں کی بھرمار نے بھی کہانی کو یکسو نہیں رہنے دیا۔

ڈرامے کی ابتدائی دو قسطیں آن ائیر پوچکی ہیں۔ ان قسطوں کو دیکھنے والی ایک خاتون طیبہ نے وائس آف امریکہ سے تبادلہ خیال میں کہا کہ ’نیا ڈرامے وہی سب کچھ لئے ہوئے ہے جو اب تک پیش کئے جانے والے جویریہ کے تمام ڈراموں میں دکھایا جاتا رہا ہے۔ لوئر فیملی پس منظر، مخصوص طرز کا مذاق، آپس میں ایک دوسرے کی مار پٹائی، گالم گلوچ، خاندانی جھگڑے، غربت، ۔۔۔ میرے خیال میں تو جویریہ کو اب اس طرح کے سیریلز پیش کرتے کرتے تھک جانا چاہئے تھا۔۔‘

ڈرامہ صرف ویک اینڈ پر پیش کیا جارہا ہے۔ ہوسکتا ہے جیسے جیسے کہانی آگے بڑھے قارئین کی دلچسپی میں اضافہ ہو۔ کراچی کے اولڈ سٹی ایریاز میں پکچرائز ہونے والے کئی ڈرامے ماضی میں خاصے پسند کئے گئے اور انہیں خاصی شہرت بھی ملتی رہی ہے مثال کے طور پر ’ننھی‘۔ مزیدبراں گزشتہ سال کی سب سے ہٹ اور کامیاب پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد‘۔

XS
SM
MD
LG