عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سنگین پیدائشی نقائص کا سبب بننے والا زکا وائرس جنوبی امریکی خطے میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے 40 لاکھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔
زکا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

1
عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سنگین پیدائشی نقائص کا سبب بننے والا زکا وائرس جنوبی امریکی خطے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

2
اس وائرس سے متاثرہ ہزاروں خواتین نے انتہائی چھوٹے سر والے یا پھر معذور بچوں کو جنم دیا ہے۔

3
ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان کا کہنا تھا کہ زکا وائرس 1947ء میں یوگنڈا میں دریافت ہوا تھا۔

4
جنوبی امریکی ممالک میں مچھر کی وجہ سے زکا وائرس پھیلا ہوا ہے۔